جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حضرت ابراہیم علیہ السلام اور چار پرندے

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ایک روز سمندر کے کنارے ایک آدمی مرا ہوا دیکھا۔ آپ نے دیکھا کہ سمندر کی مچھلیاں اس کی لاش کو کھا رہی ہیں۔ اور تھوڑی دیر کے بعد پرندے آ کر اس لاش کو کھانے لگے۔ پھر آپ نے دیکھا کہ جنگل کے کچھ درندے آئے اور وہ بھی اس لاش کو کھانے لگے۔ آپ نے یہ منظر دیکھا تو آپ کو شوق ہوا کہ آپ ملاحظہ فرمائیں کہ مُردے کس طرح زندہ کئے جائیں گے۔ چنانچہ آپ نے خدا سے عرض کیا الٰہی! مجھے یقین ہے کہ تُو مُردوں کو زندہ فرمائے گا۔

اور ان کے اجزاء دریائی جانوروں، پرندوں اور درندوں کے پیٹوں سے جمع فرمائے گا۔ لیکن میں یہ عجیب منظر دیکھنے کی آرزو رکھتا ہوں۔ خدا نے فرمایا اچھا اے خلیل! تم چار پرندے لے کر انھیں اپنے ساتھ ملا لو تا کہ اچھی طرح ان کی شناخت ہو جائے۔ پھر ان کو ذبح کر کے ان کے اجزاء باہم ملا جُلا کر ان کا ایک ایک حصہ ایک ایک پہاڑ پر رکھ دو اور پھر ان کو بُلاؤ۔ اور دیکھو وہ کس طرح زندہ ہو کر تمھارے پاس دوڑتے ہوئے آتے ہیں۔چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مور، کبوتر، مرغ اور کوّا۔ یہ چار پرندے لئے اور انھیں ذبح کیا۔ اور ان کے پر اکھاڑے اور ان سب کا قیمہ کر کے اور آپس میں ملا جُلا کر اس مجموعے کے کئی حصے کئے اور ایک ایک حصہ ایک ایک پہاڑ پر رکھ دیا اور سر سب کے اپنے پاس محفوظ رکھے اور پھر آپ نے ان سے فرمایا ۔ ”چلے آؤ“۔ آپ کے فرماتے ہی وہ اجزاء اُڑے اور ہر جانور کے اجزاء الیحدہ الیحدہ ہو کر اپنی ترتیب سے جمعہ ہوئے۔ اور پرندوں کی شکلیں بن کر اپنے پاؤں سے دوڑتے ہوئے حاضر ہوئے اور اپنے اپنے سروں سے مِل کر بعینہ پہلے کی طرح مکمل ہو کر اڑ گئے۔
(قرآن کریم پارہ ۳ ع ۳، خزائن العرفان ص ۶۶)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…