ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

اگر آپ رزق کی تنگی کا شکار ہیں تو یہ آسان سا عمل کریں

datetime 28  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں عمومی طورپر انسان مالی پریشانیوں میں جکڑا رہتاہے لیکن کا حل بھی قرآن مجید میں موجود ہے ، سورۃ رحمان کی تلاوت کرنے سے نہ صرف آپ کے رزق میں کشادگی ہوتی ہے بلکہ قرضوں سے بھی نجات مل سکتی ہے ، اسی طرح اور کیا کچھ فواہدہیں ،وہ کچھ یوں ہیں۔فراخئی رزق کیلئے:ثواب کے علاوہ رزق کی فراخی کے لئے ہر روز نماز عشاء کے بعد تین بار سورۃ رحمان پڑھے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے۔

ہر روز عشاء4 کی نماز کے بعد یہ وظیفہ بلا ناغہ پڑھنے کا معمول بنالیا جائے تو رب تعالیٰ کے فضل و کرم سے کبھی رزق میں کمی واقع نہ ہوگی۔غربت و افلاس سے چھٹکارا:عربت، تنگدستی اور افلاس دور کرنے کے لئے ہر جمعہ کو نماز عشاء پڑھ کر مصلحے پر بیٹھے اور اول و آخر گیارہ بار درود پاک پڑھے۔ درمیان میں دس مرتبہ سورہ رحمن پڑھے۔پھر رب تعالیٰ سے دعا مانگے اور کسی سے بات چیت نہ کرے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو چند ہی دنوں میں اس پر خدا کا بے انتہا انعام و اکرام ہوجائے گا۔دکان میں ترقی کیلئے:باوضو حالت میں سات مرتبہ سورہ رحمن شریف پڑھ کر اپنی دکان کے مال پر دم کریں۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو دکان خوب چلے گی اور گاہک وافر مقدارمیں دکان میں آئیں گے۔قرض سے نجات:جس کسی پر بہت زیادہ قرض واجب الادا ہو اور وہ قرض ادا کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ ہر نماز کے بعد اول گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے، پھر 11 بار سورہ رحمان پڑھے۔پڑھنے کے بعد پھر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو غیب سے قرض کی ادائیگی کا سامان پیدا ہوجائے گا اور پریشانی جاتی رہے گی۔دکان میں خیر و برکت کیلئے:دکان میں خیر و برکت کے حصول کے لئے ہر روز دکان کھولنے کے بعد باوضو حالت میں اول گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں، پھر دوبار سورہ رحمن کا ورد کرے، اس کے بعد پھر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور دکان کے چاروں کونوں میں پھونک مارے۔

انشاء اللہ تعالیٰ دکان میں خیر و برکت پیدا ہوجائے گی۔غربت و افلاس ختم ہوجائے:غربت و افلاس کے خاتمہ کے لئے سورہ رحمن کا پڑھنا انتہائی فائدہ مند ہے، جو شخص غربت و افلاس کا شکار ہو، اسے چاہیے کہ وہ ہر روز فجر کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورہ رحمن پڑھے۔ پردہ غیب سے ایسا سامان پیدا ہوگا کہ اس کی مالی پریشانی، خوشحالی میں بدل جائے گی۔ گھر کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ مال و دولت کی ریل پیل ہوجائے گی، لیکن اس مقصد کے لئے بلاناغہ سورہ رحمن کا ورد کرنا ہی مطلوبہ مقصد کو پورا کرتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…