اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اسلام سے جڑے پاکستان کے کچھ ایسے راز جو آپ کو معلوم نہیں ہونگے ۔۔ یہ تحریر پڑھ کر آپ بھی پاکستانی ہونے پر فخر کریں گے

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (احمد ارسلان ) اسلام اللہ رب العزت کی طرف سے اس کے بندوں کیلئے آخری اور مکمل آسمانی دین ہے جس کی اساس جہاں اسلام کی مختلف تعلیمات ہیں وہیں ہر ایک شخص جسے دین کی سمجھ بوجھ ہے اور وہ اسلام کی بقا اور اسکی خوبیوں کو دوسروں تک پہنچانے کی غرض سے باہر نکلتاہے وہ ہرایک شخص اسلام کی اساس ہے ۔ مولانا طارق جمیل کے بے حد قریب سمجھے جانے والے جنید جمشید جو کچھ روز قبل طیارہ حادثے میں شہادت پاچکے ہیں انکی زندگی کا ایک خوبصورت واقعہ ہم اپنے قارئین کے ذوق کی نذرکر رہے ہیں جو ان کی اسلام اور پاکستان سے محبت کا ثبوت ہے ۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ امریکہ میں دوران تبلیغ ایک شخص نے ان کے سامنے پاکستان کی چند برائیوں کو ہائی لائٹ کیا جس پر جنید جمشید نے جو جواب دیا وہ سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے ۔
کہنے لگے ۔۔۔
جناب پاکستان کے خلاف کوئی بات نہ کرنا ۔ ہم جیسے بھی ہیں ٹھیک ہیں ۔ تم اگر مجھ سے تعلق رکھنا چاہتے ہو تو میں تم سے یہی کہوں گا کہ پاکستان کے بارے میں کوئی بھی بات میرے سامنے نہ کرنا ۔
اسے مخاطب کرکے کہا ۔۔! پاکستان اللہ پاک کے رازوں میں سے ایک راز ہے ۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں ایک وقت میں سب سے زیادہ جس ملک میں جہاں اذان دی جاتی ہے وہ پاکستان ہے۔ آج جس ملک میں سب سے زیادہ نمازی ہیں ، وہ پاکستان ہے ۔ جس ملک میں سب سے زیادہ حجاج ہیں ،وہ پاکستان ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ دین کے علماء پاکستان میں ہیں ۔ پوری دنیا میں جو زکوٰۃ دی جاتی ہے اس کا 50فیصد پاکستان دیتا ہے ۔ یو این کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ چیریٹی امریکہ کے بعد پاکستان کرتا ہے ۔ قرآن پاک کے سب سے زیادہ حفاظ کرام پاکستانی ہیں ، سب سے زیادہ روزے رکھنے والے پاکستانی ہیں ۔ ساری دنیا میں سب سے زیادہ اللہ کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے پاکستانی ہیں ۔ کہنے لگے سن لو کہ پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے اور یہ ملک پوری امت مسلمہ کی بقا کی ضمانت ہے ۔ اس سے پیار کرنا سیکھو ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…