ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مسلم مخیّر حضرات کی جانب سے روزہ کشائی پر پْرتکلف افطاریوں کا اہتمام ایک روایت بن چکی ہے۔وہ بلا تمیز رنگ ونسل اور مذہب و ملت روزے داروں کے لیے مساجد میں اجتماعی افطاریوں کا اہتمام کرتے ہیں اور ان کھانوں پر ایک شہر میں ایک دن میں لاکھوں ریال خرچ ہو تے ہیں۔ان افطاریوں میں سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرمسلم حضرات کو بھی شریک کیا جاتا ہے۔ سعودی مملکت میں مشیر اور کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے غیرملکیوں کے ایک گروپ کو حال ہی میں دارالحکومت ریاض میں شہزادہ نواف بن فیصل بن فہد مسجد میں افطار کے موقع پر مدعو کیا گیا تھا۔ان میں افطار کا کھانا تقسیم کیا گیا اور انھوں نے اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ مل کر افطار کے وقت کھاناکھا یا۔اس موقع پر مسجد کے پیش امام ولید بن ابراہیم آل عجاجی نے کہا کہ غیرملکیوں نے مسلمانوں میں ایسے روزہ افطار کیا ہے جیسے وہ تمام بھائی بھائی ہیں۔انھوں نے مسلمانوں میں تحائف تقسیم کرنے پر غیرملکیوں کا شکریہ ادا کیا۔افطار کے موقع پر غیرملکی وفد نے امام اور دوسرے روزہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔افطار کی اس تقریب میں شاہ سعود یونیورسٹی کے ایک ماہر تعلیم ڈاکٹر سالم النصر نے تعلیم کے فروغ کے لیے سعودی مملکت کے کردار اور خادم الحرمین الشریفین کے وظیفہ پروگرام پر روشنی ڈالی۔دریں اثناء الریاض کے شیرٹن ہوٹل کی جانب سے مسلسل پانچویں سال ٹیکسی ڈرائیوروں میں افطار کھانے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ 5 سال سے شیرٹن ہوٹل سے افطار کے موقع پر کھانا وصول کررہا ہے۔ہوٹل کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ یہ پروگرام 2010ء میں شروع کیا گیا تھا اور وقت کے ساتھ یہ ایک روایت بن چکا ہے۔بہت سے ٹیکسی ڈرائیور اس سے مستفید ہورہے ہیں۔اس کو ہوٹل مالکان ،مقامی کمیونٹیوں اور ٹرانسپورٹ حکام نے سراہا ہے۔
اسلام واقعی ایک امن پسند دین ہے ،مسجد میں غیر مسلموں کیلئے ایسا اقدام کہ پڑھ کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































