لاس اینجلس (این این آئی)ہالی وڈ واک آف فیم میں تقریبا دو ہزار شخصیات کے نام زمین پر ہیں لیکن محمد علی واحد مشہور ہستی ہیں جن کا نام دیوار پر لگایا گیا ہے۔ ہالی ووڈ کے واک آف فیم میں امریکہ کی معروف شخصیات جن میں کھلاڑی، موسیقار اور اداکاروں کے ناموں کی لمبی فہرست شامل ہے۔ ان ہی میں بیسویں صدی کے عظیم کھلاڑی محمد علی کلے کا نام بھی شامل ہے لیکن ان کا نام زمین پر نہیں بلکہ دیوار پر سجایا گیا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ اس کہ وجہ کیا ہے جو انھیں دیگر شخصیات سے ممتاز بناتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد علی کا نام جب 2002ء میں ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل کیا گیا تو انہوں نے اسے زمین پر لکھنے کی اجازت نہ دی اور کہا کہ میرا نام پیغمبر اسلام کا نام ہے اور یہ ناممکن ہے کہ میں اس بات کی اجازت دوں کہ اس نام پر لوگ چلیں۔ محمد علی نے کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان نام زمین پر لکھا جائے اور ان پر وہ لوگ چلیں جن کے دل میں ان کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ہالی ووڈ واک آف فیم پر تقریبا دو ہزار کے قریب شخصیات کے نام موجود ہیں جو زمین پر لکھے گئے ہیں۔دوسری جانب عظیم کھلاڑی محمد علی کا جنازہ جمعے کو منعقد کیا جائے گا۔ ان کے خاندان نے تمام دنیا کے افراد کو جنازے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یاد رہے محمد علی 4 جون 2016ء کو ہفتے کے روز 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کا جنازہ جمعے کے روز امریکی ریاست کینٹکی میں واقع ان کے آبائی قصبے لوئی ول میں ادا کیا جائے گا۔
میرا نام پیغمبر اسلام کا نام ہے میں اس بات کی اجازت نہیں دوں گا کہ ۔۔۔!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































