سعودی شہزادہ انتقال کر گئے عالم اسلام سوگ میں ڈوب گیا
ریاض (آئی این پی) سعودی شہزادہ بدر بن سلمان بن سعود انتقال کرگئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی فرمان میں شہزادہ بدر بن سلمان بن سعود کے انتقال کا اعلان کیاگیا۔ ان کی نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں اداکی گئی جس کے بعد انھیں سپر د خاک کردیا گیا۔