ریاض(آئی این پی)بحر احمر کے جنوب میں گزشتہ ہفتے سعودی بحریہ کے جنگی جہاز پر ہونے والے خودکش حملے کی ویڈیو سامنے آگئی ، وڈیو میں واضح طور ایک کشتی خود کش حملے کے لیے جہاز کے قریب آتی دکھائی دے رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق وڈیو سے یمنی باغیوں کا وہ دعوی بھی جھوٹا ثابت ہو گیا جس میں ان ملیشیاں کا کہنا تھا کہ حملہ میزائل کے ذریعے کیا گیا تھا۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے بحر احمر میں نگرانی کے گشت کے دوران حوثیوں کے دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والا سعودی بحریہ کا جنگی جہاز “المدینہ” جدہ کے شاہ فیصل بحری اڈے پہنچ گیا۔حادثے کے بعد مذکورہ جنگی جہاز بنا کسی تاخیر کے اپنے مقررہ وقت پر جدہ پہنچ گیا۔ اس موقع پر سعودی چیف آف اسٹاف جنرل عبدالرحمن بن صالح البنیان ، سعودی بحریہ کے کمانڈر جنرل عبداللہ بن سلطان السلطان ، مغربی ریجن کے کمانڈر اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔