واشنگٹن (این این آئی )امریکی میرین کور نے اپنے حملہ آور ہیلی کاپٹروں کے لیے ایک جدید اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ آزمائش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی جنگ کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔امریکی بحری حدود میں واقع اٹلانٹک ٹیسٹ رینج پر میرینز نے AH-1Z وائپر ہیلی کاپٹر سے جدید ریڈ وولف (Red Wolf) میزائل فائر کیا، جس نے سمندر میں موجود ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔یہ جدید میزائل دفاعی کمپنی L3Harris نے تیار کیا ہے۔
ریڈ وولف ایک ماڈیولر، تیز رفتار اور کم بلندی پر پرواز کرنے والا میزائل ہے جو نہ صرف دور دراز اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے بلکہ ہدف سے متعلق معلومات بھی منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔















































