بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اب پہلے یہ کام ہوگا،سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں پر نئی پابندی عائد

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی شوری کونسل کی سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین عبداللہ السعدون نے حکم دیا ہے کہ پاکستانی حکام سے کوارڈی نیشن بہتر بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں نوکری کے حصول کیلئے آنے والے پاکستانیوں کے بارے میں سعودی اور پاکستانی حکام کو مکمل معلومات ہونی چاہئیں۔ سعودی عرب سے گزشتہ 4 ماہ میں 39 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ان پاکستانیوں کو رہائش اور کام کے قوانین کی خلاف ورزی پر بے دخل کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کئی پاکستانیوں کے دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ منسلک ہونے، منشیات فروشی، چوری، جعل سازی اور تشدد میں ملوث ہونے کے باعث سعودی عرب میں روزگار کی غرض سے آنے والے پاکستانیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا مطالبہ سامنے آیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی شوری کونسل کی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین عبداللہ السعدون نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع دیئے جانے سے قبل ان کی مکمل جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ شوری کونسل کے چیئرمین نے متعدد پاکستانی شہریوں کے سیکیورٹی مسائل میں ملوث ہونے کے باعث سعودیہ آنے والے پاکستانیوں کی جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ پاکستانی حکام سے تعاون بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔رپورٹ میں سعودی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دہشت گردی اور دیگر سیکیورٹی مسائل میں ملوث ہونے کے شبے میں اس وقت 82 پاکستانی شہری سعودی انٹیلی جنس کی حراست میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق جدہ کے الحرازت اور النسیم اضلاع میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد 15 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…