بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ میں مسجد نذرِ آتش کرنے کا واقعہ،جرم ثابت ،مجرم کوبڑی سزا سنادی گئی

datetime 7  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا(آئی این پی)امریکہ میں اورلینڈو کی ایک مسجد کو نذر آتش کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو 30سال قید کی سزا سنادی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کے ایک شخص کو جس نے اورلینڈو کی ایک مسجد کو نذر آتش کیا تھا، الزام ثابت ہونے پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔قید کے علاوہ، زرِ تلافی کے طور پر شرائیبر پر 10000 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ شرائیبر، جو یہودی ہیں، حکام سے اعتراف کر چکا ہے کہ اسی نے ہی گذشتہ 11 ستمبر کو فورٹ پیئرس کے اسلامی مرکز کو نذر آتش کیا تھا، جو 2001 کے دہشت گرد حملوں کی پندرہویں برسی تھی۔عدالت کو تحریر کردہ ایک بیان میں، شرائیبر نے کہا تھا کہ آگ نفرت کی بنیاد پر نہیں بلکہ پریشانی کے عالم میں لگائی گئی تھی۔انھوں نے کہا کہ انھیں اس بات کا خوف تھا کہ مسلمان مزیر دہشت گرد حملے کر سکتے ہیں۔شرائیبر نے گذشتہ جولائی میں فیس بک پر لکھا تھا کہ پورا اسلام ہی انتہا پسند ہے۔فورٹ پیئرس کی مسجد کے راہنماں نے کہا ہے کہ آگ کے نتیجے میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے، یہاں تک کہ وہ اس مقام سے دور جانا چاہیں گے۔ آگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔اورلینڈو نائٹ کلب کا حملہ آور، عمر متین کبھی اس مسجد میں جایا کرتا تھا، جب کہ عمر کے والد باقاعدگی سے وہاں نماز ادا کیا کرتے تھے۔عمر متین پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا، جس نے گذشتہ جون میں اورلینڈو میں پلس نائٹ کلب پر حملہ کیا تھا، جس میں 49 افراد ہلاک ہوئے۔ گولیاں چلانے سے پہلے، اس نے داعش سے وفاداری کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…