عمرہ ادائیگی کی آڑ میں 100پاکستانی سعودی عرب میں شرمناک کام کرتے گرفتار،بے دخل کردیاگیا
لاہور( این این آئی)سعودی حکام نے عمرہ ادائیگی کی آڑ میں بھیک مانگنے والے 100پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ۔ ان پاکستانیوں کو سعودی ائیر لائنز 738کے ذریعے جدہ سے لاہور لایا گیا ۔امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔