جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

غیر ملکی شہری ہو جائیں تیار ، امریکہ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا

datetime 20  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملازمتوں میں غیر ملکی افراد کو موقع دینے کے ویزا پروگرام پر نظر ثانی کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے غیر ملکی ملازمین کے ویزا پروگرام سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے۔اس کے علاوہ نئے بل کا مقصد ایسی پالیسی وضع کرنا ہے، جس کے نتیجے میں امریکی ساختہ مصنوعات کو ترجیح دی جائے۔صدر ٹرمپ کے نئے صدارتی

انتظامی حکم نامے کا عنوان ’بائے امریکن، ہایئر امریکن‘ ہے۔صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر ایک امریکی سامان ساز کمپنی کے صدر دفاتر کا دورہ کرنے کے دوران جاری کیے۔ایگزیکٹو آرڈر کے تحت وفاقی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایچ ون بی ویزا پروگرام میں بہتری لانے کے لیے اقدامات تجویز کریں۔حکم نامے میں لیبر، انصاف، داخلہ اور وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ امیگریشن نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے اقدام اٹھائیں جس سے امریکی ملازمین کے مفادات کی حفاظت بھی ہوسکے۔اس حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں کہ جس کے تحت یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ایچ1 بی ویزا سب سے زیادہ کارکردگی یا سب سے زیادہ قابل شخص کو ہی مل سکے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…