اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں کئی روز تک جاری رہنے والے اضافے کے بعد منگل کے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے خریداروں کو کچھ حد تک ریلیف ملا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے میں فروخت ہونے لگا۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، ملک بھر میں فی تولہ چاندی 212 روپے مہنگی ہو کر 11 ہزار 640 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔















































