بیجنگ(آئی این پی ) چین میں غیر ملکیوں کے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کر دی جائے گی ، اس سلسلے میں پبلک سکیورٹی کی وزارت نے ایک پروگرام جاری کر دیا ہے،غیر ملکیوں کا مستقل رہائشی کارڈ( فارنر پرمانینٹ ریذیڈینس کارڈ) جسے چین میں گرین کارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے اس کا نام تبدیل کر دیا جائے گا ، اب اس کا نام’’ فارنر پرمانینٹ ریذیڈینس آئی ڈی کارڈ ‘‘ہو گا ۔پروگرام کے مطابق اس کارڈ میں
ایک چپ لگائی جائے گی جس میں شناخت کی تمام تر تفصیلات موجود ہوں گی اور یہ مشین ریڈ ایبل کارڈ ہو گا ۔ چین میں غیر ملکیوں کے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کر دی جائے گی ، اس سلسلے میں پبلک سکیورٹی کی وزارت نے ایک پروگرام جاری کر دیا ہے،غیر ملکیوں کا مستقل رہائشی کارڈ( فارنر پرمانینٹ ریذیڈینس کارڈ) جسے چین میں گرین کارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے اس کا نام تبدیل کر دیا جائے گا ، اب اس کا نام’’ فارنر پرمانینٹ ریذیڈینس آئی ڈی کارڈ ‘‘ہو گا ۔پروگرام کے مطابق اس کارڈ میں ایک چپ لگائی جائے گی جس میں شناخت کی تمام تر تفصیلات موجود ہوں گی اور یہ مشین ریڈ ایبل کارڈ ہو گا ۔