جمعہ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان سمیت 15 ممالک کا برطانیہ، آسٹریلیا کے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کے فیصلے کا خیرمقدم

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سمیت 15 ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر اور غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو قانونی حیثیت نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں برطانیہ اور آسٹریلیا کی جانب سے پابندیوں کے فیصلوں کا خیرمقدم بھی کیا گیا ہے، اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والی تنظیم کے خلاف برطانیہ کی جانب سے عائد پابندیوں کو سراہا گیا ہے۔وزرائے خارجہ نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ اور آسٹریلیا کے ان اقدامات سے دیگر ممالک کو بھی غیر قانونی اسرائیلی سرگرمیوں کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی ترغیب ملے گی۔15 ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع منصوبے پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں زور دیا گیا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنا ناگزیر ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مشرق وسطی میں پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کا واحد قابلِ عمل راستہ دو ریاستی حل ہے، جس کے تحت ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔بیان جاری کرنے والے ممالک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، قطر اور اردن سمیت 15 ممالک کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…