جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کےلئے نئے منصوبے کااعلان کرکے بڑی پریشانی ختم کردی

datetime 19  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)وزارت امور خارجہ ، حکومت پاکستان کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سعودی عرب نے ’’ خلاف ورزی سے پاک قوم ‘‘ کے نام سے آج ایک عام معافی منصوبہ 2017شروع کیا ہے ۔ اس سکیم کا مقصد غیر قانونی غیر ملکیوں کو اپنے متعلقہ ممالک واپس بھجوانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔اس عام معافی منصوبے سے استفادہ حاصل کرنے والوں میں حج ، عمرہ اور

وزٹ ویزہ رکھنے کے ساتھ زیادہ قیام کرنے والے ، روپوش شدہ اور ختم شدہ اقامہ رکھنے والے اور رہائشی کارڈز کے بغیر افراد شامل ہوں گے۔پروگرام کے مطابق غیر قانونی کارکنوں کو بغیر کسی جرمانے یا سزا کے ، تین ماہ کے اندر سعودی عرب چھوڑنے کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ وہ نئے ورک ویزہ کے حصول کے بعد دوبارہ سعودی سلطنت میں داخل ہو سکتے ہیں اور توقع ہے کہ اس سکیم سے ہمارے ہزاروں ہم وطن استفادہ کریں گے۔اس سلسلے میں ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر رہائش کرنے والے ہم وطنوں کی معاونت ،رہنمائی اور محفوظ اور آسان روانگی کے لئے تمام ضروری انتظامات کر لئے ہیں۔سفارتخانے نے اپنے عملے کے اراکین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں تاکہ عملے کا ہر رکن ہمارے ہم وطنوں کو زیادہ سے زیادہ معاونت فراہم کر سکے۔کمیونٹی ویلفیر ونگ کے تحت سفارتخانے میں ایک’’ خصوصی امدادی مرکز‘‘ قائم کیا گیا ہے جس سے ای میل ایڈرس[email protected]موبائل اور واٹس ایپ نمبر 00966533783663، پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایمبسی ہمارے ہم وطنوں کو مندرجہ ذیل طریقے سے سہولت فراہم کرے گی۔پاکستان کے غیر قانونی افراد کو تعاون فراہم کرنے کے لئے قونصلروں کی مختلف ٹیمیں سعودی سلطنت کے

مختلف ریجنز کا دورہ کریں گی۔ایمبسی ایسے تمام اشخاص کو ختم شدہ پاسپورٹ میں مفت توسیع دے گی جو ایمنسٹی سکیم کے تحت اس سہولت سے فائدہ اٹھا نا چاہتے ہیں۔ایمبسی ایک خاص طریقہ کار پر عمل درآمد کے بعد ایمر جنسی ٹریول ڈاکومنٹس ان افراد کو دے گی جن کے پاس پاسپورٹ نہیں تاکہ ان کے اخراج میں آسانی ہو۔ایمبسی نے سعودی سلطنت کے دور دراز علاقوں میں رہنمائی اور سہولت کے لئے مندرجہ ذیل فوکل پرسنز منتخب کئے ہیں ۔ہیل،دمام اور ریاض کے شہروں میں استثنیٰ کے پہلے دن بعض افراد سعودی عرب سے روانہ

ہو چکے ہیں۔جبیل ریجن عبدالقادر موبائل نمبر0582880700 اور0555714516،الحصہ ریجن چوہدری محمد سعید موبائل نمبر0504938207،ہیل ریجن افضل قمر موبائل نمبر0507861234،ارر ریجن محمد رمضان موبائل نمبر0595902723، تبوک ریجن امین چترالی موبائل نمبر0507040667اورمجاہد امین موبائل نمبر0554346898،برادیا اور القاسم ریجن وقاص خان موبائل نمبر0580024588اوربختیار خان موبائل نمبر0580024599،دمام اور الغوبار ریجن راجہ عمران موبائل نمبر0598926099اور0505157638اوررانا صغیر احمد موبائل نمبر0598800113اور0509093023پاکستانی سفارتخانہ نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر سعودی عرب میں اپنے ہم وطنوں سے کہا ہے کہ وہ استثنیٰ کی اس مدت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…