پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’مزید اختیارات کا مطلب یہ نہیں کہ آمر بن گیا ہوں‘‘

datetime 20  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ/ واشنگٹن (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے مزید اختیارات حاصل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آمر بن گئے ہیں۔ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ میں ایک فانی شخص ہوں، کبھی بھی دنیا سے جا سکتا ہوں، نیا نظام ترکی کے جمہوری عہد میں تبدیلیوں اور اصلاحات کے لیے ہے، جہاں آمریت ہوتی ہے وہاں صدارتی نظام نہیں چلایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت

عوام سے مضبوط ہوتی ہے، ہمارے بیلٹ باکسز کے ذریعے عوام نے یہ فیصلہ دیا ہے، فٹبال میں آپ کتنے ہی گول سے جیتیں، نتیجہ تو جیت ہے، اسی طرح کتنے ووٹ سے جیتیں یہ اہم نہیں، جیت اہم ہے۔ترک صدر نے کہا کہ یورپی یونین سے اچھے تعلقات یورپی یونین کی جانب سے وعدے پورے کرنے پرمنحصر ہیں ، امریکی صدر ٹرمپ اچھے اقدامات کر رہے ہیں، امریکا اور ترکی اتحادیوں کی حیثیت سے اہم مسائل کوحل کرسکتے ہیں۔ترک صدر نے ریفرنڈم میں کامیابی کو اصل اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی میں تبدیلی آئے گی اور مل کر ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحال کریں گے۔یورپی اتحاد میں رکنیت سے متعلق رجب طیب اردوان نے کہا کہ انہوں نے رکنیت کیلئے ہر شرط پوری کی، لیکن پھر بھی یورپی رہنماں نے اتحاد میں شامل نہیں کیا۔ یورپی رہنماں کو ترکی کو اتحاد میں شامل کرلینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…