جدہ میں کارروائی، 6 پاکستانی گرفتار
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی انسدادمنشیات فورس نے جدہ میں کارروائی کرکے 6 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔اعلامیے کے مطابق گرفتار پاکستانی آئس نشے کی فروخت میں ملوث پائے گئے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرفتارافراد سے منشیات اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔