منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی جارحیت،اپنے ہی 7 شہریوں کو گولیوں سے بھون ڈالا

datetime 2  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)ریاست تلنگانہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے تلنگانہ میں ضلع ملوگو کے علاقے ایتیریباگاران میں سرچ آپریشن کے دوران 7 افراد کو حراست میں لیا تھا۔بعد ازاں ان ساتوں افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں جنھیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ ساتوں افراد ایک مقامی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔دوسری جانب بھارتی سیکیورٹی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ مارے گئے ساتوں افراد علیحدگی پسند ماو نواز باغی تھے۔ جو فوجی اہلکاروں کی اپنے دفاع میں کی گئی فائرنگ میں مارے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔تاہم علاقہ مکینوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مارے گئے ساتوں افراد قبائلی تھے اور محنت مزدوری کرتے تھے۔یاد رہے کہ چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، اور مہاراشٹر سمیت بھارت کی متعدد ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم ہیں۔یہ تحریکیں مقامی وسائل پر وفاق کی اجارہ داری اور اس کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف ردعمل کے طور پر معروض وجود میں آئی تھیں۔بھارتی حکومت نے اپنے جائز مطالبات اور قانونی حق کے لیے کھڑے ہونے والے پسماندہ علاقوں کی ان تنظیموں کو حقوق دینے کے بجائے عسکریت کی جانب دھکیلا اور ریاستی جبر کا نشانہ بنا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…