منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

رمضان المبارک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

datetime 13  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں خصوصی کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور پاکستان گھی ملز مالکان کے درمیان ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام برانڈز کے گھی اور آئل پر فی کلو یا لیٹر پیکنگ میں 10 سے 16 روپے تک رعایت دی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ رمضان میں صارفین کو مناسب قیمت پر معیاری گھی اور آئل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ اگر آئندہ پام آئل کی عالمی قیمتوں میں کمی آئی تو صنعت اور اتھارٹی کی مشاورت سے مزید ریلیف دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اس موقع پر کہا کہ مارکیٹ میں معیاری مصنوعات کی دستیابی کے لیے جدید نظام متعارف کرانا ضروری ہے، خاص طور پر ٹرانس فیٹی ایسڈ کم کرنے کے لیے کم لاگت جدید طریقے موجود ہیں جن پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گھی کے معیار کی جانچ کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے اور ناقص معیار کی مصنوعات فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔چیئرمین گھی ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی رہنمائی سے نہ صرف مصنوعات کے معیار میں بہتری آئی بلکہ فیکٹریوں کے انتظامی نظام میں بھی مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…