جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

گلوکار ادت نارائن کی پہلی بیوی کا چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

datetime 13  فروری‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار ادت نارائن ایک بار پھر قانونی تنازع کی زد میں آ گئے اور اس بار مدمقابل ان کی اہلیہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادت نارائن کی پہلی اہلیہ رنجنا نے گلوکار کے خلاف ریاست بہار کے ضلع سپول کے خواتین پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔جس میں الزام عائد کیا ہے کہ میری رضامندی اور علم میں لائے بغیر ادت نارائن اور ان کی دوسری اہلیہ نے آپریشن کے بہانے میری بچہ دانی نکلوا دی تھی۔ادت نارائن کی پہلی اہلیہ رنجنا نے کہا کہ یہ آپریشن ادت نارائن، ان کے بھائیوں سنجے کمار اور للت نارائن، اور دوسری بیوی دیپا نے ایک سازش کے تحت دھوکے سے کرایا۔پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں رنجنا نے بتایا کہ 1996میں انھیں علاج کے بہانے دہلی کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی اجازت کے بغیر ان کا رحم نکال دیا گیا۔انھوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس سرجری کے بارے میں کئی سال بعد ایک طبی معائنے کے دوران معلوم ہوا جس پر میں شدید ذہنی صدمے سے دوچار ہوئیں۔رنجنا جھا نے اپنی درخواست میں یہ بھی بتایا کہ ان کی اور ادت نارائن کی شادی 7دسمبر 1984کو ہوئی تھی اور اگلے ہی برس ادت اپنے کیریئر کے لیے ممبئی منتقل ہوگئے تھے۔ادت نارائن کی پہلی اہلیہ رنجنا نے مزید بتایا کہ بعد ازاں میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ ادت نارائن نے دیپا نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے۔ان کے بقول جب بھی میں نے دوسری شادی سے متعلق ادت نارائن سے سوال کیا تو انھیں گمراہ کیا جاتا رہا۔یاد رہے کہ ادت نارائن اس سے قبل بھی رنجنا جھا کی جانب سے دائر کیے گئے نان و نفقہ کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں جو تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔تاحال ادت نارائن یا ان کی موجودہ اہلیہ دیپا نارائن کی جانب سے ان نئے الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

البتہ قانونی ماہرین کے مطابق اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو یہ معاملہ فوجداری نوعیت کا سنگین کیس بن سکتا ہے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…