پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

صرف 200 روپے میں پاکستانی جاسوس بننے والا بھارتی شہری گرفتار

datetime 1  دسمبر‬‮  2024 |

احمد آباد (این این آئی)بھارتی ریاست گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے احمد آباد میں ایک مزدور کو مبینہ طور پر انڈین کوسٹ گارڈ کے جہاز کی نقل و حرکت کے بارے میں حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیش گوہل نامی ایک مزدور کو پاکستان میں ایک خاتون کے ساتھ بھارتی کوسٹ گارڈ کے جہازوں سے متعلق حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسے روزانہ 200 روپے ملتے تھے۔اے ٹی ایس پولیس افیسر سدھارتھ کے مطابق پولیس دپیش گوہل نامی مزدور کی نگرانی کر رہی تھی جب یہ اطلاع موصول ہوئی کہ وہ پاکستان میں ایک خاتون سے رابطے میں ہے اس حوالے سے ایس پی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اسے بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 61 اور 147 کے تحت مجرمانہ سازش اور حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے افیسر سدھارتھ نے دعویٰ کیا کہ دپیش گوہل نے اوکھا جیٹی پر تین سال تک کوسٹ گارڈ کے جہازوں کی مرمت کا کام کیا۔ سات ماہ قبل اس کی فیس بک پر سہیما نامی خاتون سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان واٹس ایپ چیٹ کا سلسلہ ہوا۔ایس اپی کے مطابق خاتون نے دپیش گوہل کو انڈین کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے نام، نمبر اور نقل و حرکت کے بارے میں تفصیلات بتانے کے لیے یومیہ 200 روپے کی پیشکش کی۔ یہ جاننے کے باوجود کہ یہ غیر قانونی ہے، گوہیل نے حساس معلومات کا اشتراک کرنے پر اتفاق کیا۔

اے ٹی ایس افیسر سدھارتھ نے کہا کہ چونکہ دپیش گوہل کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں تھا، اس لیے وہ دوستوں کے اکاؤنٹس کا استعمال کرکے خاتون سے رقم وصول کرتا تھا۔ سات مہینوں کے دوران، اس کے دوستوں نے آن لائن لین دین کے ذریعے 42 ہزار روپے حاصل کیے، اور پھر گوہل کو نقد رقم دے دی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…