جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں164 سرکاری ملازمین کوگرفتارکرلیاگیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب میں رشوت اور منصب کے ناجائز استعمال کے الزام میں 164 سرکاری ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق وزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت اور وزارت بلدیات سے ہے۔کرپشن کے الزام میں نومبر میں 370 افراد سے تفتیش کی گئی تھی جس کے بعد بعض کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھی سعودی عرب میں انسدادِ بد عنوانی اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کنگ عبداللہ پورٹ پر زکو، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی کے 3 ملازمین کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔وزارتِ داخلہ کے تعاون سے کی گئی کارروائی میں 3 ملازمین کو 6 مقیم غیر ملکیوں سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔سعودی انسدادِ بد عنوانی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ رشوت میں وصول کی گئی رقم 2.234 ملین ریال تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…