اسرائیل کا حزب اللہ کے تین ہزار اہداف کو24گھنٹوں میں تباہ کرنے کاتجربہ، تہلکہ خیز انکشاف

18  فروری‬‮  2021

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کے ایک موقر اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے چوبیس گھنٹوں میں لبنانی حزب اللہ کے تین ہزار اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کامیاب مشقیں کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان مشقوں میں فرضی طور پرحزب اللہ کے اہداف نشانہ بنایا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل ضرورت پڑنے پر

حزب اللہ کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی کرسکتا ہے۔اخبار نے لکھا کہ حزب اللہ نے دو ہفتے قبل لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے جاسو ڈرون طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر حزب اللہ کے میزائل کا نشانہ خطا گیا اور ڈرون طیارہ اپنا جاسوس مشن مکمل کرنے بہ خیریت واپس آگیا۔ایسے لگتا ہے کہ اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے خلاف کارروائی کے لیے یہ سب سے بڑا فرضی تجربہ ہے۔ یہ مشقیں اتوار اور منگل کے درمیان تقریبا 60 گھنٹے جاری رہیں۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیل کی فضائیہ کے تمام برانچوں اور اور ذیلی شعبوں کے 85 فیصد اہلکاروں نے ان مشقوں میں حصہ لیا۔اخبار نے لکھا کہ اسرائیل نے کرونا بحران کی وجہ سے عائد پابندیوں کے آرٹلری اور ریزرو افسران کو بھی طلب کیا ۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ مشقیں نہ صرف اسرائیل کی جارحانہ صلاحیت کو ثابت کرنے کے لیے ہیں بلکہ یہ اعلان کرنے کے لیے کہ اس میں حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے باقاعدہ تیاری کی گئی ہے۔ اسرائیل نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنانے کی وسیع صلاحیت رکھتا ہے اور وہ اسرائیل کے خلاف استعمال ہونے والے کروز میزائلوں سے بھی خود کو بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…