جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی کسانوں کا متنازع قوانین واپس نہ لینے پر مودی ہٹاؤ تحریک کا اعلان

datetime 5  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی کسانوں کے ملک گیر احتجاج میں شدت آ گئی، زرعی قوانین واپس نہ لینے پر مودی ہٹاو تحریک کا اعلان کر دیا، چھ فروری کو بھارت بند کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں، کسان رہنما راکیش نے کہا کہ جب جب راجا ڈرتا ہے قلعہ بندی کرتا ہے۔کسانوں کی تحریک کا خوف، مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے۔ دلی کے

اردگرد آہنی دیواریں کھڑی کر دیں، کاشتکار لیڈروں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا،ہریانہ کے بڑے اور پرانے شہر جند میں خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش نے کہا کہ جب جب راجا ڈرتا ہے قلعہ بندی کرتا ہے۔انہوں نے کارکنوں سے مزید کہا کہ وہ پرامن طریقے سے ڈٹے رہیں، کامیابی انہی کی ہو گی۔ جلسے میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فنکاروں نے بھی اپنی پرفارمنس سے حاضرین کا حوصلہ بڑھایا۔امریکی گلوکارہ ریحانہ کے کسانوں کے حق میں آوازبلند کرنے کے بعد مودی سرکار کے ہوش ٹھکانے آ گئے، وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت کئی بھارتی وزرا کو پریشانی لاحق ہو گئی، ملک میں اتحاد پیدا کرنے کی باتیں کرنے لگے۔دوسری جانب بھارت میں کسانوں کے مسئلے پر حکومت کی ترجمانی کرکے خود بالی ووڈ اداکار مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کے باعث دنیا بھر میں جمہوریت کے عالمی چمپئین بھارت کی جگ ہنسائی ہورہی ہے، پہلے اس حتجاج نے عالمی میڈیا میں اپنی جگہ بنائی اور اب غیر ملکی اداکار بھی کسانوں کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔امریکی گلوکارہ ریانہ کی جانب سے کسانوں کے احتجاج پر ٹوئٹ نے پوری بھارتی حکومت کو تلمالا کر رکھ دیا جس کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے کسانوں کے احتجاج پر غیرملکی شخصیات

کے تبصروں کو ملک توڑنے اور پراپگینڈا سے جوڑتے ہوئے بالی ووڈ اداکاروں کے ذریعے سوشل میڈیا پر پیسے دیکر مہم شروع کرائی لیکن خود بھارتی عوام نے اپنی ہی حکومت اور مہم میں حصہ لینے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کسانوں کے احتجاج سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا

گیا‘جب کہ کچھ ہی دیر بعد متعدد بھارتی اداکاروں نے جن میں اکشے کمار، اجے دیوگن، کرن جوہر، ایکتا کپور اور سنل شیٹی شامل ہیں، اپنے ٹوئٹر ہینڈلر سے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو ری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ یہ ہمارے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی سازش ہے۔بھارتی اداکاروں کی جانب سے ایک ساتھ ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد خود

بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی ہی حکومت اور اداکاروں کا بھرکس نکالتے ہوئے شدید تنقید کا نشانا بنایا، بھارتی عوام نے کہا کہ حکومت سے پیسے لیکر یہ اداکار مہم چلانے کے لیے میدان میں آگئے اور انہیں اپنے اس رویہ پر شرم آنی چاہیے۔بھارتی عوام نے اکشے کمار کو ہی غیر ملکی قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر بولنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا معاملہ ہے اور اس میں کسی کینیڈین کو بولنے کا کوئی حق نہیں۔

اجے دیوگن کو ٹوئٹر صارف نے حکومت کا چمچہ کہتے ہوئے کہا کہ آرام سے بیٹھ کر ٹوئٹ کرنا بہت آسان ہے تاہم تم نہیں جانتے کہ کسانوں پر کیا گزر رہی ہے، غیر ملکی اداکار اس پر بات کررہے ہیں اور بالی ووڈ کو خاموش رہنے پر شرم آنی چاہیے۔ایکتا کپور کو بھارتی عوام نے تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کو پیسے مل گئے، ایک اور صارف نے کہا کہ جب کسانوں پر لاٹھی چارج ہورہا تھا تب بھارتی اداکار کہاں تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…