جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کو نہ روکا تو چند ہفتوں میں ایٹم بم بنا لے گا، امریکہ کا دعویٰ

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا کے وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر چند مہینوں یا ہفتوں میں ایٹم بم تیار کرلے گا۔وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری تنازع بہت شدید ہوسکتا ہے کیوں کہ ایران معاہدے کے تحت عائد ہونے والی مزید پابندیاں

ختم کرکے اپنے مقصد سے نزدیک ہوجائے گا اور اس کے لیے ایٹمی ہتھیار بنانا ہفتوں کا کھیل ہوگا۔ ایران تیزی سے ایٹمی قوت بننے کے قریب بڑھ رہا ہے اور اس کے بہت نزدیک تر ہوگیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے پیش رو صدر اوباما کے دور میں ایران سے ہونے والے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کا معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم کردیا تھا اور دبائوبڑھانے کے لیے ایران پر 2018 میں سخت ترین پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔ تاہم صدر بائیڈن نے برسر اقتدار آنے کے بعد سابقہ معاہدے کی پابندی کی شرط پر ایران سے دوبارہ مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔اس حوالے سے دو روز قبل ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے واضح کردیا تھا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت 2015 کی صورت حال جیسی نہیں ہوگی اور اب صرف دست خط کردینے سے پرانی شرائط بحال نہیں ہوں گی۔ان حالات میں امریکا کے وزیر خارجہ کے ایران کی جوہری صلاحیت سے متعلق بیان کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو ایران سے بات چیت کے آغاز کے لیے اپنے ملک میں بھی فضا ساز گار کرنا ہوگی، یہ ان کے لیے ایک پالیسی چیلنج ہے اور دوسری جانب انہیں اس دبائو کا بھی سامنا ہے کہ اگر تمام پابندیوں کے باوجود ایران کسی صورت بھی ایٹمی ہتھیار بنانے میں کام یاب رہتا ہے تو خطے اور دنیا کی صورت حال یکسر بدل جائے گی ، اس لیے بائیڈن انتظامیہ کی کوشش ہے کہ جلد از جلد ایران کو مذاکرات کی جانب لایا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…