بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

بابری مسجد کی جگہ پر ایودھیا مندر کا منصوبہ پاکستان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ پر ایودھیا مندر کی تربیتی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی پنجاب میں اس وقت کسانوں کی تحریک چل رہی ہے،بھارت جمہوری نہیں فاشسٹ ریاست ہے، پوری دنیا کو بھارت میان انسانی حقوق کی بٹّے پیمانے پر پامالیوں کا ادراک ہے،نئی امریکی انتظامیہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار داروں میں

مضمر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زائد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ ورچوئل کانفرس میں شرکت کی،وزیرخارجہ نے کووڈ ویکسین کی تمام ممالک کیلئے دستیابی یقینی بنانے پر زور دیا،وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ چین پانچ لاکھ ویکسین پاکستان کو فراہم کریگا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیرخارجہ نے اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،افغان امن عمل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ای یو ڈیس انفو لیب کا معاملہ یوروپین پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا ،یورپی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث عکاس ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے،پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے ،کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے ،کشمیریوں کو ایک روز حق خود ارادیت ملے گا ۔ انہوںنے کہاکہ کالے قوانین کے تحت کشمیری رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے ،پاکستان عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اسیر کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے ،ان اسیر رہنماؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روس رکھا جارہا ہے ،سیکڑوں معصوم کشمیریوں کو بغیر الزام کے قید میں رکھا جارہا ہے ،بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے خلاف ناروا سلوک برتا جارہا ہے ،بابری مسجد کی جگہ پر ایودھیا مندر کی تربیتی منصوبے کو مسترد کرتا ہے ،یوم جمہوریہ کے موقع پر منصوبے کا آغاز جام بوجھ کر اہندو نتہا پسندی کو ہوا دینا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی پنجاب میں اس وقت کسانوں کی تحریک چل رہی ہے،بھارت جمہوری نہیں فاشسٹ ریاست ہے،بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک سال میں تین سو ماورائے عدالت کشمیریوں کو قتل کیا گیا ،بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں ،کسانوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے،بھارت کا غیرجمہوری اور دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ۔انہوںنے کہاکہ بھارت خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے ،بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے لیکن پاکستان پر الزام تراشی کررہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پوری دنیا کو بھارت میان انسانی حقوق کی بٹّے پیمانے پر پامالیوں کا ادراک ہے،نئی امریکی انتظامیہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار داروں میں مضمر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…