بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

’’کرونا وائرس کے بعد ایک اورخوفناک وبا ءکا خطرہ ‘‘ بل گیٹس نے اگلی وباء کے پھیلائو کا خدشہ ظاہر کر دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اگلی وبا کے لیے تیار رہے اور یہ تیاری جنگی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ آئندہ وبا کی صورت میں ہماری تیاری نہ ہوئی تو ہم اس کے نتائج کے متحمل نہیں ہوسکیں گے۔ جب تک ہم اس حوالے س

اقدامات نہیں کرتے، ایک اور وبا کا خطرہ ہمارے سر پر منڈلاتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصانات سے آئندہ وبائوں میں محفوظ رہنے کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر تیاری کرنا ہوگی۔ مستقبل میں وبائوں کو روکنے کے لیے اربوں ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی ہمیں 28 کھرب ڈالر قیمت ادا کرنا پڑی ہے۔اپنے پیغام میں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے دنیا پر زور دیا ہے کہ کھربوں کے نقصان سیبچنے کے لیے پہلے ہی سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا بہتر ہے۔ اس کے لیے بیماریوں کی تشخیص اور ویکسین کی تیاری کی ٹٰیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ عالمی طور پر وبا کے خطرے سے خبردار کرنے کے لیے باقاعدہ نظام کا قیام بھی ضروری ہے، یہ کام کئی وبائوں کے باوجود ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے۔واضح رہے کہ بل گیٹس نے اس سے قبل 2015 میں بھی ایک عالمی وبا کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ کورونا کے بعد بل گیٹس کسی بھی ایسے خطرے سے قبل از وقت خبردار کرنے کے لیے تین ہزار افراد پر مشتمل ایک خصوصی فورس تشکیل دینے کا خیال پیش کرچکے ہیں اوراس کا پرچار بھی کررہے ہیں۔بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کی جانب سے کورونا وائرس وبا کے مقابلے کے لیے اب تک ایک ارب 75 کروڑ ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں جن میں ترقی پذیر ممالک میں فائونڈیشن کے تحت جاری منصوبوں کی لاگت بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…