اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل کورونا کی آڑ میں یہ کام آگے بڑھا رہا ہے،خطیب مسجد اقصیٰ کا اہم پیغام

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی )مسجد اقصی کے خطیب اور سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیل کرونا کی وبا کی آڑ میں بیت المقدس اور فلسطینیوں کے خلاف اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیل نے کرونا کی وبا سے فائدہ اٹھا کر بیت المقدس

میں فلسطینیوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا ہے۔ جمعہ کے ایام میں پرانے بیت المقدس شہر کے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصی میں آنے سے روکنا مذموم اور مکروہ ہتھکنڈہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الشیخ صبری نے کہا کہ اسرائیل نے کرونا کی آڑ میں فلسطینیوں کے قبلہ اول میں نماز کے لیے داخلے پرپابندی عاید کررکھی ہے مگر دوسری طرف یہودی آباد کاروں کو حرم قدسی میں دھاووں کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجدا قصی میں نماز کی ادائی پرقدغنوں کے پیچھے اسرائیلی دشمن کے مذموم سیاسی مقاصد ہیں اور ان کا ہدف بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کو مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام تک رسائی سے روکنا اور یہودی آباد کاروں کو اشتعال انگیزی میں مدد فراہم کرنا ہے۔الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصی میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں سے جرماموں کی شکل میں لوٹنا شروع کیا ہے اور فلسطینیوں کو مسجد اقصی سے 1000 میٹر دور رہنے کو کہا جاتا ہے۔دوسری طرف یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصی میں گھسنے کی نہ صرف اجازت ہے بلکہ اسرائیلی پولیس انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…