جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خادم الحرمین الشریفین کو کرونا ویکسین کی پہلی خوراک دیدی گئی

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو نیوم شہر میں کرونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے خادم الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وبا کے آغاز سے

اب تک مملکت کی سرزمین پر شہری اور مقیم افراد کی صحت اور ان کی جانوں کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کو ان کی خواہش کے مطابق ویکسین لگائی گئی ہے۔ ان کی جانب سے یہ اقدام اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ علاج سے پہلے ہی ریاست کی پالیسی ہمیشہ وبا کی روک تھام پر مرکوز رہی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا ہے 31 مارچ سے اندرون اور بیرون ملک فضائی سروس مکمل بحال کرنے کے ساتھ ساتھ بری اور بحری گذرگاہیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اکتیس مارچ 2021 سے شہریوں اور مقیم افراد کو بیرون ملک سفر کی اجازت ہوگی اور باہر سے مسافروں کی آمد ورفت بھی مکمل بحال کر دی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یکم دسمبر 2020 کو مملکت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک میں اندرون اور بیرون ملک فضائی سروس کی مکمل بحالی کا اعلان بعد

میں حالات کے پیش نظر کیا جائے گا۔ اس کے بعد حکومت نے دنیا کے بعض ممالک اور خطوں میں کرونا کی ایک نئی شکل سامنے کے بعد دو ہفتے کے لیے سفری پابندی عاید کر دی تھی جسے اب اٹھا لیا گیا ہے۔مملکت میں کرونا ویکسین کی وافر مقدار میں لائے جانے اور شہریوں کو

دیے جانے کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مزید دو ماہ میں اندرون اور بیرون ملک سفر کے لیے حالات سازگار ہو جائیں گے۔وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کو مملکت سے باہر سفر کرنے اور بیرون ملک سے مملکت میں آنے کی اجازت ہو گی۔،دنیا بھر کے لیے پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

بری اور بحری گذرگاہوں کو بھی سفری آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔مذکورہ بالا کا نفاذ متعلقہ کمیٹی کے ذریعہ متعلقہ کمیٹی کے طے شدہ طریقہ کار اور احتیاطی تدابیر کے مطابق ہوگا جس میں متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی سے مملکت میں کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…