جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تیل کی قیمتیں فروری 2020 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن) سعودی عرب کا اتحادی تیل پیدا کرنے والے ممالک ساتھ ایک ملاقات میں توقع سے زیادہ پیداوار میں کمی لانے پر رضامندی کے اظہار کے بعد تیل کی قیمتیں فروری 2020 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ کروڈ تقریبا ایک فیصد اضافے کے ساتھ 54.09 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جو 26 فروری 2020 کے بعد

سب سے زیادہ ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) میں فی بیرل تیل کی قیمت 50.24 ڈالر تک پہنچ گیا جو 26 فروری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب نے فروری اور مارچ میں یومیہ (بی پی ڈی) دس لاکھ بیرل کی اضافی، رضاکارانہ تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کیا۔یہ فیصلہ سعودی عرب نے پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور دیگر کے ساتھ ایک اجلاس بعد کیا جہاں بڑے پیمانے پر تیل پیدا کرنے والے ممالک (اوپیک پلس) جنہوں نے اس گروپ کو تشکیل دیا ہے شریک تھے۔اوپیک پلس گروپ میں سعودی عرب نے جس کمی پر اتفاق کیا اسے دیگر پیداواری ممالک کو پیداوار مستحکم کرنے کے لیے راضی رکھنے کے معاہدے میں شامل کیا گیا ہے۔جہاں کورونا وائرس دنیا کے بہت سے حصوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے وہیں تیل کرنے والے ممالک قیمتوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ نئے لاک ڈان کے نفاذ کے ساتھ ہی طلب میں کمی آئی ہے۔اوپیک کے رکن ایران کے خلیج میں جنوبی کوریا کے ایک ٹینکر پر قبضے نے بھی قیمتوں کی حمایت کی۔تہران نے اس بات کی تردید کی تھی کہ اس نے ٹینکر پر قبضہ کرنے کے بعد جہاز اور اس کے عملے کو یرغمال بنایا ہے اور سیؤل پر زور دیا کہ وہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے منجمد کیے گئے 7 ارب ڈالر کا فنڈ جاری کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…