پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اسرائیلی وزیر کا اعتراف

24  دسمبر‬‮  2020

یروشلم(آن لائن) اسرائیل کے علاقائی تعاون کے وزیر عوفیر اکونس نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد پانچواں اسلامی ملک اسرائیل کوتسلیم کرلے گا۔حالیہ دنوں میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ امارات

، بحرین اور اسرائیل کے معاہدے کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ جلدہی کئی اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔ان کے اعلان کے بعد سوڈان اور مراکش نے رضامندی کا اظہار کیا ہے تاہم اب اسرائیلی کابینہ میں شامل علاقائی تعاون کے وزیر عوفیر اکونس نے بھی پانچویں ملک کی جانب سے جلد تعلقات بحالی کا عندیہ دیا ہے۔اسرائیلی وزیر نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو عہدہ چھوڑنے سے قبل پانچواں اسلامی ملک اسرائیل کوتسلیم کرنے جارہا ہے اور ہم اسی معاملے پر کام کررہے ہیں۔دوران انٹرویو اسرائیلی وزیر نے ملک کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ 2 ملک ہو سکتے ہیں جن میں سے ایک خلیج کا ملک ہے اور دوسرا ملک مشرق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرق میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والا اسلامی ملک چھوٹا نہیں مگروہ پاکستان بھی نہیں۔اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ عنقریب تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان امریکی وائٹ ہائوس سے جاری ہوگا۔خیال رہے کہ امریکی اور اسرائیلی وفد اس وقت مراکش کے دورے پر ہے جبکہ اس وفد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…