ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے الزامات مسترد بھارت میں تبلیغی جماعت کے تمام افراد بری

datetime 17  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )دہلی کی ایک عدالت نے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے بیرونی ممالک کے شہریوں کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے، ان پر پولیس نے کورونا وائرس سے متعلق ہدایات کی مبینہ خلاف ورزی کرنے کے لیے کیس درج کیا تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق

بھارتی دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے بیرونی ممالک کے ان 36 شہریوں کو بری کردیا جن پر پولیس نے کورونا جیسی عالمی وبا کے دور میں حکومت کی ہدایات کی مبینہ خلاف ورزیوں کے لیے مقدمات درج کیے تھے۔ عدالت نے متعلقہ تھانے کے ذمہ دار پولیس افسر اور تفتیشی پولیس اہلکار کی، ملزمان کی شناخت میں غلطیاں کرنے کے سلسلے میں سرزنش بھی کی ۔ عدالت نے پولیس کے ان تمام دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں گواہوں کے بیانات میں یکسر تضاد پایا جاتا ہے اور اس کے بر عکس ملزمین کے اس دعوے میں زیادہ سچائی لگتی ہے کہ فرد جرم میں جن اوقات کا ذکر کیا گیا ہے اس دوران وہ تبلیغی مرکز میں موجود ہی نہیں تھے۔ملزمین کا موقف تھا کہ نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں جس وقت اجتماع میں ان کی شرکت کا دعوی کیا گیا اس دوران ان میں سے کوئی بھی مرکز میں موجود نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں مختلف مقامات سے

حراست میں لیا تھا تاکہ بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق بدنام کرنے کے ساتھ ہی ان پر مقدمات بھی دائر کیے جا سکیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ تفتیش کرنے والے پولیس افسر نے تقریبا ڈھائی ہزار بیرونی ممالک کے شہریوں میں سے حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے

والے 952 کی صحیح سے شناخت کرلی ہو اور ان پر مقدمہ دائر کر دیا گیا ہو۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب یہ فہرست وزارت داخلہ کی جانب سے چن کر مہیا کی گئی ہو۔عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب پولیس افسران کو اس بات کا مکمل علم تھا کہ اس وقت تبلیغی جماعت کے مرکز

میں اتنی تعداد میں افراد موجود تھے تو پھر پولیس کہاں تھی اور اس نے حکومت کی ہدایات پر عمل کروانے کے لیے کیا کارروائی کی۔ عدالت نے ان افراد کو ویزا اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام سے بھی بری کر دیا ہے۔تبلیغی جماعت کی طرف سے پیروی کرنے والے وکیل مجیب الرحمن کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے دعوئوں کے حق میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…