ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

گولن تحریک سے تعلق کاالزام 304ترک فوجی افسروں ،اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی میں حکام نے امریکا میں مقیم مبلغ علامہ فتح اللہ گولن کی تحریک سے تعلق کے الزام میں 304 فوجی افسروں اور اہکاروں کو حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان فوجیوں پرگولن تحریک کے وابستگان سے روابط رکھنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

فتح اللہ گولن اور ان کی تحریک پر 2016 میں صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور اس کے حامیوں، کارکنان اور وابستگان کے خلاف تب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ترک فوج کے اعلی افسروں کی قیادت میں اس ناکام بغاوت کے وقت ڈھائی سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔فتح اللہ گولن نے اس ناکام فوجی بغاوت سے لاتعلقی ظاہر کی تھی مگر ترک حکومت انھیں ہی تمام اتھل پتھل کا مورد الزام ٹھہراتی چلی آرہی ہے۔ترکی کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے مغربی ساحلی صوبہ ازمیر میں مشتبہ فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا اور پھر اس کا دائرہ کار پچاس صوبوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔گرفتارکیے گئے مشتبہ افسروں میں ترک فوج کے پانچ کرنل اور دس کپتان بھی شامل ہیں۔وہ اس وقت حاضر ڈیوٹی تھے۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ فوجی افسر گولن نیٹ ورک سے وابستہ افراد سے رابطے میں تھے۔ترکی میں ساڑھے

چار سال قبل ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے قریبا 80 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ان کے خلاف صدر ایردوآن کی حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں عدالتوں میں مقدمات چلائے جارہے ہیں۔ان کے علاوہ قریبا ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین ، فوجی افسروں اور اہلکاروں کو معطل یا برطرف کیا جاچکا ہے۔گذشتہ چار سال میں صرف ترک فوج سے 20 ہزار سے زیادہ افراد کو برطرف کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…