واشنگٹن (این این آئی)کورونا وائرس کی موذی وبا سے دنیا کا کوئی خطہ بھی محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ امریکا کو کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے جہاں ہر روز 2 ہزار سے زائد اموات
اور ہر 3 منٹ میں 4 اموات ہونے لگیں۔خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز امریکا کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار تک پہنچ گئی، صرف کیلیفورنیا میں دو ہفتوں کے دوران زیرعلاج مریضوں کی تعداد 81 فیصد بڑھی ہے۔امریکی طبی حکام اور سیاستدانوں نے شہریوں سے تھینکس گیونگ تہوار پر گھروں پر رہنے کی اپیل کردی۔ادھر برطانیہ اور فرانس میں کرسمس کے تہوار کی وجہ سے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ کینیڈا کے صوبے البرٹا میں بند جگہوں پر اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 8 ماہ بعد اسکول جزوی کھول دیئے گئے جبکہ بھارت میں مزید 44 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 92 لاکھ ہوگئی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیس 6 کروڑ سے تجاوز کرگئے۔