ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حضور ۖ کی حرمت پر حملہ ہمارے لیے غیرت کا مسئلہ مغرب دوبارہ صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتا ہے، ترک صدر

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،انقرہ ، پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک دوبارہ صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ وہ مغربی ممالک جو اسلام پر حملہ آور ہیں وہ دوبارہ صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا حضور ۖ کی حرمت پر حملہ ہمارے لیے غیرت کا مسئلہ ہے۔ترک صدر نے کہا کہ یورپی رہنمائوں کو یورپ میں نفرت کا پھیلائو روکنے کے لیے فرانسیسی صدر کی پالیسیوں کو روکنا چاہیے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔دریں اثنافرانسیسی طنزیہ جریدے شارلی ایبدو نے اپنے ٹائٹل پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا ایک خاکہ شائع کیا ہے، جس کے خلاف ترک حکومت نے شدید احتجاج کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ایردوآن کے ایک ترجمان نے شارلی ایبدو پر ثقافتی نسل پرستی کا الزام عائد کیا ۔ اس خاکے کی اشاعت سے گزشتہ ہفتے سے فرانسیسی صدر ماکروں اور ترک صدر ایردوآن کے مابین پایا جانے والا تنازعہ بھی شدید تر ہو گیا ہے۔ ترک صدر کے ترجمان کے مطابق اس خاکے کی اشاعت اس امر کا ثبوت ہے کہ صدر ماکروں کے مسلم مخالف ایجنڈے کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز روز شارلی ایبدو کے نئے شمارے کے ٹائٹل پر شائع کردہ اس خاکے میں صدر ایردوآن کو ایک ٹی شرٹ اور زیر جامے میں دکھایا گیا ہے اور انہوں نے ہاتھ میں بیئر کا کین پکڑا ہوا ہے۔ کارٹون میں ترکی کے صدر کو قابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا ہے اور وہ خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حرکت کر رہے ہیں، ترکی صدر کو ایک برقعہ پہنی خاتون کا جسم دیکھنے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…