اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مدینہ منورہ میں کئی دہائیوں سے مقیم پاکستانی شہری کو عین اس وقت موت کی گھڑی نے آن گھیرا جب وہ ذکرِ الٰہی میں مصروف تھا۔ عرب میڈیاکے مطابق مدینہ کے علاقے العیس میں واقع ایک دکان میں موجود پاکستانی انگلیوں کی پوروں پر
تسبیح پڑھ رہا تھا۔ اسی دوران اس کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور وہ اللہ کا ذکر کرتے کرتے پہلے آگے میز پر جھکا اور پھر آناً فاناً اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔دکان میں نصب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں میں اس کی وفات سے چند لمحے پہلے تسبیح اور پھر وفات پانے کے مناظر محفوظ ہو گئے ، میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پاکستانی گزشتہ تیس سالوں سے روزگار کے سلسلے میں مقیم تھا اور انتہائی عبادت گزار اور بھلا مانس تھا۔ جسے مدینہ منورہ سے خاص انسیت تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنی زندگی کی تین دہائیاں یہیں ملازمت کرتے گزار دیں۔ سعودی اور تارکین وطن نے اس پاکستانی کارکن کی موت کو قابل رشک قرار دیا ، واقعے کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔