ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وائٹ ہائوس میں کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر فائوچی نے وجہ بتا دی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس میں کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر فاوچی نے وجہ بتادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر فاوچی نے 26 ستمبر کو ہونے والی وائٹ ہاوس کی تقریب کو کورونا وائرس کے پھیلاو والی سپر سپریڈر تقریب قرار دے دیا۔

ڈاکٹر فاوچی نے ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج نامزد کرنے والی تقریب کو کورونا وائرس کے پھیلاو کی بڑی تقریب قرار دیا ہے۔اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 26 ستمبر کی تقریب میں شرکت کرنے والے 11 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کروناکا شکار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ عوام میں بغیر ماسک نمودار ہوئے ۔انھوں نے وائٹ ہائوس کی بالکونی سے جنوبی لان میں جمع اپنے سیکڑوں حامیوں کو مخاطب کیا ہے اور کہا ہے کہ میں نمایاں بہتری محسوس کررہا ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے اپنی مختصر تقریر میں کہاکہ میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری قوم اس خوف ناک چائنا وائرس کو شکست سے دوچار کرنے والی ہے۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر کروناوائرس کو چائنا وائرس کو قرار دیا ہے۔وائٹ ہائوس میں اکٹھے ہونے والے صدر ٹرمپ کے سیکڑوں حامیوں میں سے قریبا نصف نے ماسک پہن رکھے تھے اور نصف اس کے بغیر

تھے لیکن انھوں نے کروناوائرس سے بچنے کے لیے بہت کم سماجی فاصلہ اختیار کررکھا تھا۔صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ وائرس معدوم ہونے جارہا ہے، یہ ختم ہورہا ہے۔اس مہلک وائرس کے نتیجے میں 210000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس وبا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی کارکردگی پر بعض سوالیہ نشان لگا دیے ہیں اور 3 نومبر کو امریکا میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ان کی مہم پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…