فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان سکیورٹی تعاون بحال کرنے کاانکشاف

6  ستمبر‬‮  2020

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کی بحالی کے لیے رابطے شروع کردیے ہیں۔

عبرانی اخبارکی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی تعاون کی بحالی کے لیے خفیہ رابطے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی تعاون کی بحالی کی کوششیں غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان پرعمل درآمد روکنے کے بعد شروع کیے گئے ہیں۔عبرانی اخبار کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران فریقین میں اعلی سطح پر رابطے اور ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ایک ملاقات گذشتہ اتوار کے روز ہوئی جس میں اسرائیلی آرمی چیف جنرل اویف کوخافی نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی سینٹرل کمان پر مشتمل اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں فلسطینی اتھارٹی کے رابطہ کار اور صدر محمود عباس کے مقرب کئی عہدیداروں نے شرکت کی تھی۔اخبار نے سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان غیر اعلانیہ بات چیت اور مذاکرات میں سول سوسائٹی ،فلسطینی اقتصادی اور کاروباری شعبے کی شخصیات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف کے مقرب ذرائع کے مطابق گذشتہ اتوار کے روز ہونے اجلاس میں اگرچہ فلسطینی اتھارٹی کا کوئی سرکاری افسر موجود نہیں تھا مگر صدر محمود عباس کی قریبی غیر سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے رواں سال مارچ میں اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون معطل کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…