عرب امارات میں20سے 40سال کے لوگ سب سے زیادہ کرونا کا شکار

23  اگست‬‮  2020

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات میں گذشتہ ایک روز میں کرونا وائرس کے 70079 ٹیسٹ کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارات کی وزارت صحت نے ان ٹیسٹوں کے بعد 424 افراد کے کووڈ19کا شکار ہونے کی تصدیق کی اورکہاکہ ااب تک ملک میں 20 سے 40 سال کی عمر کے لوگ سب سے زیادہ اس مہلک وبا کا شکار ہوئے ۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 112 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ۔اس طرح اب ملک میں تن درست ہونے والوں کی تعداد 48408 ہوگئی ہے۔یو اے ای میں اب تک کرونا وائرس کے 66617 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے اور اس مہلک وائرس سے 372 مریضوں کی وفات ہوئی ہے۔یواے ای کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے کہا کہ کووِڈ19سے بچا ئوکے لیے احتیاطی تدابیر کی پاسداری ایک قومی ذمے داری ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ دو روز میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ بعض لوگوں کے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے ہوا ۔ انھوں نے سماجی میل جول کے وقت تجویز کردہ فاصلہ برقرار نہیں رکھا،چہروں پر ماسک نہیں پہنے ،انھوں نے خاندان کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے اور وہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے رہے ہیں۔ڈاکٹر فریدہ نے مزید بتایا کہ 20 سے 40 سال کے درمیان عمر کا گروپ یو اے ای میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ۔ اس کی بڑی وجہ ان کا یہ یہ غلط تصور رہا ہے کہ نوجوانی کی وجہ سے ان میں قوت مدافعت زیادہ ہے اور وہ اس مہلک وائرس سے بچے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…