اسرائیل کہا ں خود مختار شہر بسانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ، چونکا دینے والے انکشافات

21  اگست‬‮  2020

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کو یہودیانے کے صہیونی منصوبے کے تسلسل میں ایک نئے اور خطرناک منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکومت نے مغربی کنارے کے مشرقی اور تزویراتی اہمیت کے

حامل علاقے وادی اردن میں ایک نیا اور وسیع شہر آباد کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ صہیونی حکومت نے ویژن 2030 کے تحت اسی نام سے قائم گروپ کو وادی اردن میں نیا شہر آباد کرنے کے منصوبے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ یہ شہرالون اور موشاف گیٹیٹ یہودی کالونیوں کے قریب آباد کیا جائے گا۔وادی اردن میں نیا شہر آباد کرنے کے منصوبے کے تحت ابتدائی طور پراس میں 50 ہزار رہائشی مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔امنیین تحریک کے سربراہ گیرشون ھکوھین کے سربراہ نے اس منصوبے میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس گروپ میں اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ فوجی افسران شامل ہیں۔ ٹی وی چینل کے مطابق وادی اردن میں شہر آباد کرنے کا منصوبہ وادی کے اسرائیل سے الحاق کے پروگرام کا حصہ ہے مگر فی الوقت اسرائیل نے وادی اردن اور غرب اردن پر اپنی خود مختاری کے قیام کا منصوبہ موخر کیا ہے۔گیرشون ھکوھین کا کہنا تھا کہ وادی اردن میں ایک وسیع وعریض شہر آباد کرنے کے منصوبے میں اسرائیلی ریاست کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ انہوںنے وزیراعظم نیتن یاھو سے مطالبہ کیا کہ وہ وادی اردن میں نیا شہر آباد کرنے کے منصوبے کو جلد حتمی شکل دیں اور اس کی منظوری کے بعد اس کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…