کرونا نے جان چھوڑی نہیں نئے وائرس نے چین کو جکڑ لیا درجنوں افراد شدید متاثر، کئی جان کی بازی ہار گئے

8  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کورونا وائرس کے بعد ایک اورنئے وائرس نے اپنے قدم جما لئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک برون وائرس سے اب تک 60 افراد متاثر ہو ئے جبکہ 7 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہوچکے ہیں۔ سال کے پہلے نصف میں مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کے 37 سے زیادہ افراد ایس ایف ٹی ایس وائرس سے متاثر ہوئے۔

سرکاری سطح پر چلنے والی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بعدازاں مشرقی چین کے صوبہ انہوئی میں 23 افراد کو انفکشن ہوا تھا۔ جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ کی رہنے والی خاتون نے اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کھانسی، بخار جیسی علامات کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹروں کو اس کے جسم کے اندر لیوکوائٹ ، بلڈ پلیٹلیٹ کی کمی نظرآئی ۔تاہم ایک ماہ کے علاج کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ،ماہرین وائرس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ انفیکشن انسانوں کو ٹک کے ذریعہ منتقل کیا گیا ہو اور یہ وائرس انسانوں کے مابین پھیل سکتا ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد انیس اعشاریہ چار ملین سے زائد ہو چکی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس عالمی وبا کے نتیجے میں اب تک ہونے والی ہلاکتیں سات لاکھ بیس ہزار کے لگ بھگ ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکا سب سے آگے ہے، جہاں مجموعی طور پر تقریبا پانچ ملین افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے جڑی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ اکسٹھ ہزار سے زائد ہے۔ پاکستان میں اب تک دو لاکھ بیاسی ہزار افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور یہاں اس وبا کے نتیجے میں ہونے والی مصدقہ ہلاکتیں چھ ہزار باون ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…