ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رواں سال حج سے قبل سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی) سعودی عرب میں حج کے موقعے پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے تعینات فورسز کے کمانڈر نے حالیہ حج سیزن کی تیاریاں کو مکمل کرنے کا اعلان کیاہے اورکہاہے کہ حج کے موقعے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کی جائیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس سال حج کے لیے دوسرے ممالک اور اقوام سے محدود تعداد میں حجاج کرام کو شامل کیا گیا ۔سعودی عہدیدار نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلا کی روشنی میں عازمین کی حفاظت اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکام کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں۔ حسب سابق بغیر اجازت کسی شخص کو حجاج کرام کی صفوں میں شامل ہو نے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔طائف میں پولیس نے غیر مجاز افراد کو عازمین حج میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ اس کے علاوہ حج کے موقعے پر شاہراہوں پر امن برقرار رکھنے کی ذمہ دار کمیٹی نے بھی مکہ معظمہ میں تمام سیکیورٹی مراکز کو فعال کردیا ہے۔پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے حج کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جیل کی سزاں اور جرمانے عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔ پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ جو کمپنیاں عازمین حج کے بغیر اجازت کے نقل و حمل کی ذمہ دار پائی گئیں تو ان سے بھی جرمامنے وصول وصول کیے جائیں گے۔حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ اس سیزن میں حج کیلئے کوئی مہمات یا دفاتر نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…