کرونا وائرس نے امریکیوں کو جکڑ لیا ایک ہی روز میں کتنے مریض سامنے آگئے؟ نیا ریکارڈ قائم

17  جولائی  2020

واشنگٹن (آن لا ئن) امریکہ میں کورونا وبا پر قابو نہ پایا جاسکا، ایک ہی روز میں تقریباً 70 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جو نیا ریکارڈ ہے۔ امر یکی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔وبا کے سبب امریکہ میں ایک کے بعد دوسری ریاست میں ماسک پہننا لازم قرار دیا جارہا ہے۔ امریکہ کے سن بیلٹ اسپتالوں میں سب سے زیادہ مریض لائے جارہے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسپتال اور طبی مراکز میں سہولتیں کم پڑجائیں گی۔امریکی میڈیا کا دعویٰ

ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ایک رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی جس میں زور دیا گیا ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں سخت اقدامات کیے جائیں۔اس صورتحال میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی ویب سائٹ سے کووڈ 19 کا ڈیٹا غائب کردیا گیا ہے جس سے لوگوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد لگ بھگ 37 لاکھ ہے جن میں سے تقریبا 17 لاکھ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…