ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میںزائد المعیاد ویزے کی از سر نو توسیع کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ جن افراد کے ویزے، ایمریٹس آئی ڈی اور انٹری پرمٹ کی مدت ختم ہو گئی ہے انھیں اس مدت میں مزید توسیع مل سکے گی۔متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد
پابندیوں میں نرمی پیدا کر کے ویزوں میں توسیع سے متعلق درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کیا ۔ایسے افراد جن کے ویزے اور ایمریٹس آئی ڈی کارڈ مارچ اور اپریل میں زائد المعیاد ہونے کی وجہ سے غیر قانونی ہو گئے تھے وہ اتوار12 جولائی سے از سر نو اجرا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں،ایسے افراد جن کے ویزے اور کارڈ مئی میں غیر قانونی ہو گئے ہیں وہ 11 اگست سے درخواست دے سکتے ہیں