پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقی حکام نے بتایا ہے کہ گاؤتینگ صوبے کا ایک قبرستان جہاں قبریں کھودی جا رہی ہیںوہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایک طبی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ گوئتینگ کے صوبے میں پانچ لاکھ کے قریب قبریں کھودی جا رہی ہیں تاکہ قبرستان کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے بوجھ کو برداشت کر سکیں۔صوبے کے صحت کے امور کے
سربراہ ڈاکٹر باندیلے نے یہ اعلان ایک انٹرویو کے دوران کیا، تاہم ان کے دفتر نے فوراً ہی اس کی وضاحت میں کہا کہ اصل اعداد و شمار اس سے بہت کم ہیں۔تو انھوں نے یہ اعداد و شمار کیوں بتائے؟ سمجھا یہی جا رہا ہے کہ وہ جان بوجھ کر ملک میں خطرے کی گھنٹی بجانا چاہ رہے تھے تاکہ لوگ وائرس پر توجہ دیں۔ جنوبی افریقہ میں وائرس بہت آہستہ سے پھیلا ہے اور اس کے نتیجے میں عوام اب اس کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔