ایران میں کرونا کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز ، ہلاکتوں میں بھی تیزی سے اضافہ

5  جولائی  2020

تہران (این این آئی )ایران میں انسداد کرونا وائرس قومی کمیٹی کے رکن مسعود مردانی نے کہا ہے کہ تجربہ گاہوں سے ملنے والی مصدقہ معلومات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ کرونا کے متاثرین کی مذکورہ تعداد کو پیش نظر رکھا جائے تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی 20 فی صد آبادی کرونا کا شکار ہوچکی ہے۔ایران کی نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود مردانی نے کہا کہ مذکورہ اعدادو شمار ملک میں کرونا

کے ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ادھر ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 408 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 148 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما لاری نے کہاکہ ایران میں کرونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 878 ہوگئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھںٹوں کے دوران 2449 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…