جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کا واحد حل کیا ہے ؟ بل گیٹس نے بتا کر قصہ ہی ختم کر دیا

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اکتوبر،نومبر میں جب درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوگاتوCOVID-19 بڑی تعداد میں واپس آئے گا۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ وئیر کے بانی بل گیٹس نے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی کاروباری لوگ یہ کہتے ہیں کہتے ہیں کہ

یہ تو ابھی آغاز ہے جبکہ میرے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح میں کمی ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے مطابق امریکہ میں قرنطینہ کا معاملہ اتنا سخت نہیں ہے جو کہ ہونا چاہیے تھا ، دوسرا نہ لوگ اس بیماری کو سنجیدہ لے رہے ہیں ، ایسے لوگ بھی ہیں جو ماسک پہننا ضروری نہیں سمجھتے۔ کچھ سیاسی گروہ ایمانداری کے ساتھ ماسک پہننے کے مخالف ہیں ،گیٹس کا کہنا تھا کہ موسم گرما کے گرم درجہ حرارت کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلائو میں کمی آئی جبکہ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سردی واپس آئے گی تو لوگوں کو اس وقت وائرس کے حملے سے بچنے کیلئے ضروری اقدامات کو مد نظر رکھنا ہو گا ۔ “موسم گرما ہماری تھوڑی بہت مدد کر رہا ہے۔ اگر وائرس کسی حد تک موسمی نہ ہوتا تو مئی زیادہ خراب ہوجاتا۔ ہمیں اب جانتے ہیں کہ ہم گرمیوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اور اس طرح خزاں میں انفیکشن کی طاقت مزید خراب ہوجائے گی ۔ لہٰذا ہمارے پاس غفلت اختیار کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے ہمیں کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرنی ہو گی ۔ مائیکرو سافٹ بانی نے آخر میں کہا ہے کرونا وائرس کا واحد حل ویکسین ہے اور ہم سب اس بارے میں پر امید ہیں کہ جلد ویکسین تیار کر لی جائے اور ہر جگہ بڑے پیمانے پر دستیاب ہو گی ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…