پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت میں کرونا مریض فٹ پاتھوں، ہسپتالوں کی راہداریوں ، ایمبولینسز میں مرنے لگے نیو یارک ٹائمز نےمودی سرکار کی ناکام پالیسیوں، ہسپتال کی خوفناک صورتحال بے نقاب کردی‎

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن)امریکی اخبارنے بھارت میں کورونا کیسز اور صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ہے،لاک ڈاؤن بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہا ہے، بھارت کا صحت کا نظام کورونا کے تلے دب کرر ہ گیا۔ نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک مضمون میں بھارتی معیشت کاپردہ چاق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پورے ہندوستان میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے ۔

نوجوان روز گار نہ ملنے پر جرائم کی وارداتوں کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ نوجوانوں کی اکثریت اپنا قیمتی وقت انٹرنیٹ اور فلمیں دیکھ کر ضائع کررہے ہیں ، رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہے ،ڈاکٹر اور طبی عملہ خوف کا شکار ہیں ،کورونا مریضوں کے قریب کوئی جانے کو تیار نہیں جبکہ دیگر امراض میں مبتلاافراد کی بھی کوئی دیکھ بھال نہیں کی جارہی ،اکثر مریض دہائی دیتے رہتے ہیں مگرہسپتالوں نے نو لفٹ کی روش رکھی جس کی وجہ سے لوگ فٹ پاتھ، راہداریوں اور ایمبولینسز میں مرنے لگے۔رپورٹ کے مطابق غیرملکی سفارت خانوں نے بھی بھارتی ہسپتالوں کا پردہ چاک کر دیا ہے جن کے مطابق دیگر امراض کے مریضوں کو بھی ہسپتالوں میں داخلہ نہیں مل رہا۔بھارت کی معیشت بھی تیزی سے گر رہی ہے، 100 ملین افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔بھارت میں ایک حاملہ خاتون نیلم کماری کو 15 گھنٹے میں 8 ہسپتالوں نے داخلہ نہ دیا جس کے نتیجے میں 15 گھنٹے بعد نیلم کماری اور اس کے بچے نے زندگی کی بازی ہار دی۔نیلم کماری ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت کی وجہ سے جان سے گئی۔نیویارک ٹائمز نے تحریر کیا ہے کہ نیلم کماری جیسی کتنی خواتین کشمیر اور حیدر آباد میں مررہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…