اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کی مقامی منتقلی کے کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں وائرس کی نئی لہر کا خدشہ پیدا ہوگیا۔بیجنگ میں آج کورونا وائرس کی مقامی منتقلی کے 6 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، مقامی منتقلی کے کیسز کا تعلق ایک گوشت مارکیٹ سے ہے۔حکام کی
جانب سے گزشتہ روز اس گوشت مارکیٹ کے علاوہ ایک اور مارکیٹ کو سیل کیا گیا تھا جس کے بعد آج گوشت مارکیٹ کے 11 قریبی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق مشتبہ علاقوں میں اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں، جبکہ بیجنگ میں تمام کھیلوں کے مقابلے اور اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔